1

عمران خان نے کس کے نام کی انگوٹھی پہن رکھی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

عمران خان نے کس کے نام کی انگوٹھی پہن رکھی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) یادش بخیر کہ عمران خان گزشتہ روز بیرون ملک نجی دوروں پر تھے. دوروں کا مقصد مانچسٹر میں اپنے دوست کی بہن کی شادی اور لندن میں اپنے بچوں سے ملاقات تھی تاہم لندن سے واپسی پر پی ٹی آئی کے چیئرمین اور مایہ ناز پلے باز عمران خان کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کی انگلیوں میں ایک انگوٹھی کا اضافہ ہو گیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی انگلی میں موجود نئی انگوٹھی ان کے روحانی پیشوا نے پانامہ لیکس میں کامیابی کے لیے دی ہے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے ‘پنکی پیرنی’ نامی نے عاملہ عمران خان کو ایک انگوٹھی پہنائی تھی تاکہ عمران خان پر ہونے والے جادو کا خاتمہ کیا جا سکے. پنکی پیرنی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے گھر کے کچن میں سخت جادو کیا گیا تھا جس کے توڑ کیلئے انہوں نے کپتان کی رہائش گاہ میں کئی روز قیام بھی کیا تھا. پنکی پیرنی کا تعلق پاکپتن کے مشہور سیاسی گھرانے سے ہے.

ذرائع کے مطابق چونکہ عمران خان کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل پاتی اس لئے پنکی پیرنی صاحبہ نے خان صاحب کو مشورہ دیا کہ وہ غریب لڑکیوں کی شادی کرائیں جس کے بعد 22 مارچ کو پشاور میں عمران خان نے 45 جوڑوں کی شادیاں کرائی تھیں. اور ہر ایک جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ سلامی دی گئی تھی اور قابل ستائش بات یہ ہے کہ ان شادیوں میں سے ایک پر بھی سرکاری پیسہ نہیں لگایا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں