1

ننھے بچے نے بڑی ذہانت کے ساتھ کومہ میں جانے والے اپنے باپ کی جان بچا لی

ننھے بچے نے بڑی ذہانت کے ساتھ کومہ میں جانے والے اپنے باپ کی جان بچا لی

ایک سپر سمارٹ بچے نے بڑی ذہانت کے ساتھ اپنے باپ کو زبردستی دہی کھلا کر اسکی جان بچا لی. 3 سالہ لینی جارج جانز نے جب دیکھا کہ اس کا باپ شوگر لیول کم ہونے کی وجہ سے کومے میں ہے تو اس نے اپنی بچوں والی کرسی فریج کے پاس رکھی اور فریج سے دہی نکال لیا. قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے جارج چھری کانٹوں کی دراز سے چمچ نہ نکال سکا تو اس نے اپنے کھلونوں سے پلاسٹک کا چاقو نکالا اور زبردستی اپنے باپ کو میٹھی دہی کھلانے لگا.

اس کا باپ 34 سالہ مارک جلد ہی ہوش میں آنے لگا اور پھر خود ہی گلوکوز کی گولیاں لینے کے قابل ہو گیا.

ٹائپ 1 کے ذیابیطس کے شکار مارک کو ہر روز 4 بار انسولین لینا پڑتی ہے. لینی کی ماں 31 سالہ ایما کے مطابق انہوں نے کبھی بھی اسے نہیں بتایا کہ اس طرح ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے. ایما نے کہا ہے کہ وہ اپنی ماں کے گھر گئی تھی وہاں سے واپس آئی تو گھر میں گھستے ہیں لینی نے اسے بتایا کہ اس نے ڈیڈی کی جان بچائی ہے. اس پر مارک کا کہنا ہے کہ لینی سچ بول رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں