1

سلمان خان کی بلآخر 9 سال بعد اپنے بیٹے سے ملاقات، خوشی کی انتہا نہ رہی

سلمان خان کی بلآخر 9 سال بعد اپنے بیٹے سے ملاقات، خوشی کی انتہا نہ رہی

ممبئی (پرائم نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنے مشکل ترین شیڈول کے ساتھ ہمیشہ مصروف ہی رہےلیکن وہ اپنی فیملی کو بھی بھر پور وقت دیتے ہیں اور بہت سی تقریبات میں ان کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن اس وات اداکار خوشی سے پھولے نہ سمائے جب وہ اپنے بیٹے سے 9 سال بعد ملے.

بھارتی میڈیا کے مطابق 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم “پارٹنر” میں ان کے بیٹے “روہان ” کا کردار ادا کرنےوالے علی حاجی اب کافی بڑے ہوگئے ہیں.اور ان کو پہچاننا بھی مشکل ہوگیا تھا .سلمان خان کی آن سکرین اس بیٹے سے بات بگ باس کے 10 سیٹ پر ہوئی.علی حاجی نے اپنی اور سلمان خان کی تصویر کو سوشل میڈیا اور ایپ انسٹا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے یہ لکھا تھا کہ “وقت بس لمحے میں ہی گزر گیا” .

علی حاجی نے بہت سی اور فلموں میں نہ صرف سلمان خان کے بیٹے کا کردار ادا کیا ہےبلکہ فلم “پارٹنر” کے علاوہ وہ عامر خان کی فلم “فنا” کے ساتھ ساتھ رانی مکھر جی اور سیف علی خان کی فلم “تارا رم پم پم” میں بھی ان اداکاروں کے بیٹے کے طور پر کام کر چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں