1

لائن آف بارڈر کے بعد کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دے دیا

لائن آف بارڈر کے بعد کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دے دیا

کراچی (پرائم نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو ہار کا سامنا کرنا پڑا پاکستان ویمنز ٹیم سے میچ کھیلنے کے انکار پر بھارت کو آئی سی سی نے 6 پوائنٹس سے محرام کر دیا.بھارت کی چالاکیاں اور کوئی بھی بہانہ نہ چلا.انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو شرمندگی اٹھانا پڑی کیونکہ آئی سی سی نے فیصلہ پاکستان ویمنز کے حق میں سنا دیا تھا.

ویمنز چیمپیئن شپ میں بھارت کی طرف سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے 6 پوائنٹ پاکستنی ٹیم کو دے دیے. آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی حساسیت کاپتا ہے لیکن بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لیے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا کوئی بھی تجویز پیش کی ہے.

خیال رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کی عیمن کرکٹ ٹیم کے درمیان 1 اگست سے 31 اکتوبر کے دوران 3 میچ ہونے تھے لیکن بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکارکر دیا تھا جس پر پی سی بی کی طرف سے ڈرخواست کی گئی کہ ان میچز کے پوائنٹس پاکستان کو دے دیے جانے چاہیئں.جبکہ پاکستان کی ٹیمیں اب ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں