1

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے متعلق ہسپتال سے اہم خبر آگئی

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے متعلق ہسپتال سے اہم خبر آگئی

لاہور (پرائم نیوز) وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی .زرائع کے مطابق شہباز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹرز وزیر اعلیٰ کا چیک اپ اور ان کے ٹیسٹ کر رہی ہے.شہباز شریف کے بائیں کندھے کی طرف سے سینے میں تکلیف ہوئی تھی.زرائع نے کہا کہ وہ اب ٹھیک ہیں بس کام کی تھکن کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوگئی تھی کیونکہ انہوں نے صبح 7 بجے سے آرام نہیں کیا تھا .ان کی طبیعت ہیلتھ ریفامز اجلاس کے دوران طبیعت خراب ہوگئی تھی اور وہ خود چل کر ہسپتال گئے.

اس کے بعد اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صحت مند ہیں.ان کی ابتدائی رپورٹس بھی نارمل ہیں.شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں سے میں بالکل تندرست ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں