1

افسوسناک حادثہ،بھارت اپنے بزدلانہ حملوں سے باز نہ آیا، وادی نیلم میں شہادتیں

افسوسناک حادثہ،بھارت اپنے بزدلانہ حملوں سے باز نہ آیا، وادی نیلم میں شہادتیں

مظفر آباد (پرائم نیوز ) بھارت کی جنگی جنون حد سے بڑھ گیا ہے.لائن آف کنٹرول کے جوار،بٹلم کریلا،باغ، باغسراور تتہ پانی میں بھارتی فوج کی مسافر بس پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے.پاک فوج نے بھی منہ تعڑ جواب دیا وادی نیلم میں تمام تعلیمی ادارون کو بند کر دیا گئا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی. وہ فائرنگ شاہ کوٹ،جوار ،بٹلم کریلا ،باغ،باغسر اور تتہ پانی سیکٹر پر ہوئی ہے.ڈپٹی کمشنر نیلم نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں.شہید ہونے والے افراد مسافر بس میں سوار تھے .زرائع کے مطابق وادی نیلم کے ایک گاؤں لالہ اور رواٹہ کے قریب بھارت نے گولہ باری بھی کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں