1

لائن آف کنٹرول پر بھارتی بربریت، پاک فوج کے تین جوان شہید… بدلے میں بھارتیوں کے کتنے فوجی مارے گئے؟ بھارتی فوج پر سکتہ طاری ہو گیا

لائن آف کنٹرول پر بھارتی بربریت، پاک فوج کے تین جوان شہید… بدلے میں بھارتیوں کے کتنے فوجی مارے گئے؟ بھارتی فوج پر سکتہ طاری ہو گیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) بھارتی فوج کی طرف سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے. ایل او سی پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جواں لڑتے ہوئے شہید ہو گئے. پاک فوج نے بھارت کے 7 فوجی بھی جوابی فائرنگ میں مار دیے ہیں. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے.

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے. وادی نیلم میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مسافر بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 9 مسافر شہید ہو گئے تھے. پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا. پاک فوج کے 3 جوان لڑتے ہوئے شہید ہو گئے. شہداء میں کیپٹن تیمور علی خان، حوالدار مشتاق حسین اور لانس نائیک غلام حسین شامل ہیں. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کے مسلئے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے. خیال رہے کہ بھارتی فوج کی اس سال فائرنگ سے 57 شہری شہید ہوگئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں