1

انسٹا گرام استعمال کرنے والے صارفین کیلئے شاندار خوشخبری… زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

انسٹا گرام استعمال کرنے والے صارفین کیلئے شاندار خوشخبری… زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

نیو یارک ( پرائم نیوز) انسٹا گرام نے اسنیپ چیٹ سے متاثر ہو کر غائب ہو جانےوالی تصاویر اور فیس بک سے متاثر ہو کر لائیو ویڈیوکے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غائب ہونے والی تصاویر انسٹا گرام ڈائریکٹ جبکہ لائیو ویڈیو انسٹا گرام اسٹوریز میں استعمال کی جا سکیں گی. لائیو ویڈیو زیادہ بڑا فیچرہے جو اب تک اسنیپ چیٹ میں دستیاب نہیں ہے مگر پیری اسکوپ اور فیس بک لائیو ویڈیو اس کی مثالیں ضرور ہیں. اس فیچر کے ذریعے براہ راست ویڈیو نشریات اسٹوریز میں چلائی جا سکیں گی یعنی جب آپ اسٹوری میں کسی تصویر یا ویڈیو کو ایڈ کرانے لگیں گے تو اس وقت لائیو جانے کا آپشن بھی دستیاب ہو گا. جب لائیو ویڈیو شروع کریں گے تو فالورز کے سامنے ایک چھوٹا لائیو بیج اسٹوری آئیکون کے سامنے بنا ہوا آ جائے گا. اس میں کمنٹس فیس بک کی طرح دکھائی دیں گے، انسٹا گرام نے لائیو اسٹوریز کو ایکسپلور کے ٹیب میں بھی ڈالنے کافیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے ایسے افراد کی لائیو نشریات بھی دیکھی جا سکیں گی جن کو آپ فالو نہ کر رہے ہو. انسٹا گرام کے مطابق غائب ہوجانے والی تصاویر یا ویڈیو کا فیچر آج سے صارفین کو ملنا شروع ہو جائے گا تاہم لائیو ویڈیو کیلئے ابھی کچھ عرصے تک انتظار کرنا پڑے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں