03

وہ گھڑی آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا..! نیا آرمی چیف کون ہو گا؟ وزیر اعظم نواز شریف نے تیاری کر لی

وہ گھڑی آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا..! نیا آرمی چیف کون ہو گا؟ وزیر اعظم نواز شریف نے تیاری کر لی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کے ہر دلعزیز اور مضبوط ترین فوجی بیک گراؤنڈ رکھنے والے جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو پاک فوج کی کمان نو منتخب آرمی چیف کو سونپ کر اپنی مدت پوری کر لیں گے.

پاکستان عوام کو جس قدر دکھ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے کا ہے اسی قدر تجسس نئے آنے والے آرمی چیف کے نام کا بھی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہو گاجس میں وزیر داخلہ چودھری نثار کے علاقہ کابینہ کے تمام ارکان شرکت کریں‌گے.

وزیر اعظم ارکان کو نئے آرمی چیف کی تقرری پر اعتماد میں لیں گے اس کے علاوہ کابینہ جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا.خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے پچھلے دنوں ٹویٹ کیا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے. انہوں نے لاہور، گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں افسران اور جوانوں سے الوداعی ملاقاتیں کیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں