1

عمران خان کو ’’وزیر اعظم ‘‘ بنانے کی تیاریاں شروع.. (ن) لیگ کے رہنما کی پیشن گوئی سچ ثابت ہو گئی..!

عمران خان کو ’’وزیر اعظم ‘‘ بنانے کی تیاریاں شروع.. (ن) لیگ کے رہنما کی پیشن گوئی سچ ثابت ہو گئی..!

لاہور ( پرائم نیوز) اسٹیج اداکارہ ندا ملک نے اپنی نئی فلم میں عمران خان کو ’’وزیر اعظم ‘‘ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے. فہد مصطفی عمران خان کا کردار ادا کرنے کیلئے فلم کا حصہ بنیں گے. خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اسٹیج کی اداکارہ ندا ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کئی سالوں سے وزیر اعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں جو پوری نہیں ہو رہی لیکن میں نے خود یہ فیصلہ کیا ہے کہ انکی یہ خواہش پوری کی جائے اس لیے میں نے جنوری میں پی ایم کے نام سے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم کردار فہد مصطفی ادا کریں گے اور فلم کیلئے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کر لیا ہے اور دسمبر کے آخر تک اس سے متعلق تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی.

خیال رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور دانیال عزیز نے کہا تھا کہ عمران خان آپ کو پانچ سال کیلئے نہیں ڈھائی گھنٹے کیلئے وزیر اعظم کا کردار فلم میں مل سکتا ہے. ن لیگی رہنماؤں نے عمران خان کی بھارتی اداکار انیل کپور سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اس لئے برطانیہ میں انیل کپور سے ملے.

اپنا تبصرہ بھیجیں