08

اقوام متحدہ میں پاکستان کونسی بڑی کامیابی مل گئی؟

اقوام متحدہ میں پاکستان کونسی بڑی کامیابی مل گئی؟

اسلام آباد (پرائم نیوز) مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستان کو اس وقت اہم سفارتی کامیابی ملی ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی نے حق خود ارادیت کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو متفقہ طورپر منظورکرلیا۔ دفترخارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ قرارداد پیش کرنے میں چین، برازیل، ایران، سعودی عرب، جنوبی افریقہ سمیت 72 ملکوں نے تعاون کیا جس کے بعد 193 ارکان پر مشتمل اقوام متحدہ کی تھرڈ کمیٹی برائے سماجی، انسانی و ثقافتی امور نے متفقہ طورپر قرارداد کی منظوری دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں