11

بھارتی افواج کی درندگی کا سلسلہ تھم نہ سکا… پاکستان میں شہادتیں ہو گئیں

بھارتی افواج کی درندگی کا سلسلہ تھم نہ سکا… پاکستان میں شہادتیں ہو گئیں

مظفر آباد ( پرائم نیوز) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر 7 سیکٹرزپر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری جاری ہے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی شاہ کوٹ، جوڑا، بٹل، کریلہ، سیکٹر، باغ بکگسر، تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری بھی کی ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھی منہ توڑ جوابی کاروائی جاری ہے. پاک فوج بھارتی مورچوں کو نشانہ بنا رہی ہے. کنٹرول لائن پر فائنرگ کا تبادلہ جاری ہے. دوسری طرف نیلم میں مسافر بس پر گولہ گرنے سے 4 افراد شہید ہو گئے ہیں، شہید افراد کی میتیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں