1

’’اناللہ وانا الیہ راجعون‘‘ پاکستان کے سابق وزیراعظم کا انتقال ہو گیا

’’اناللہ وانا الیہ راجعون‘‘ پاکستان کے سابق وزیراعظم کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سابق وزیر اعظم پاکستان معین قریشی واشنگٹن میں انتقال کر گئے. میڈیا رپورٹس کے مطابق معین الدین قریشی العروف معین قریشی امریکی شہر واشنگٹن میں انتقال کر گئے. وہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے. وہ پاکستان کے نگران وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور ورلڈ بینک کے نائب صدر بھی رہے. معین قریشی اس سے پہلے امریکا میں مقیم تھے. وہ 18 جولائی 1993ء سے 19 اکتوبر 1993ء تک پاکستان کے نگران وزیراعظم رہے. معین قریشی 26 جون 1930ء کو لاہور میں پیدا ہوئے. ان کے والد محی الدین قریشی برطانوی حکومت میں ملازم تھے. معین قریشی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی اور پھر پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا.

معین قریشی فل برائٹ اسکالر شپ اور امریکا چلے گئے اور 1955ء میں انڈیانا یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی مکمل کی. پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد وہ 1955ء میں پاکستان واپس آ گئے اور پلاننگ ڈویژن میں ملازمت اختیار کی تاہم اگلے ہی سال ملازمت سے استعفیٰ دے کر واپس امریکا چلے گئے اور ایف ایم میں ملازم ہو گئے.

وہ 1960ء میں گھانا حکومت کے معاشی مشیر مقرر رہے. 1991ء میں انہوں نے ورلڈ بینک سے کنارہ کشی اختیار کی اور ایمر جنگ مارکیٹ ایسوسی ایشن نامی کمپنی قائم کی. معین قریشی نے امریکی خاتون سے شادی کی ہوئی تھی جس سے ان کے چار بچے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں