1

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان نے بھارت کی طرف سے ایل او سی پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء و سارک ڈیسک ڈائریکٹر محمد فیصل نے منگل کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمنشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 21 نومبر کوایل او سی جندروٹ، نکیال، کیریلہ اور برو سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا.

بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار گیگناہ شہری شہید اور دس زخمی ہوئے ہیں،. دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے 14 نومبر کو بھارتی آبدوز کی طرف سے پاکستان سمندری اقتصادی حدود خلاف ورزی کی سخت مذمت کی ہے. انہوں نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ سیز فائر کی پاسداری اور تحقیقات سے آگاہ کرے اور بھارتی فورسز و حکام کو سیز فائر اور بین الاقوامی سرحدوں کے احترام کا پابند بنائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں