03

معروف عالمی اخبار نے جنرل راحیل شریف کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ جان کرآپ دھنگ رہ جائیں گے

معروف عالمی اخبار نے جنرل راحیل شریف کے بارے میں کیا کہہ دیا؟ جان کرآپ دھنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (پرائم نیوز) امرئکی اخباروال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنرل راحیل شریف پچھلی 2 دہائیوں میں پاکستان کے واحد جرنیل ہیں کہ انہوں نے خود ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک سال پہلے ہی کردیا تھا اور اب ،مقررہ مدت میں ہی ریٹائرڈ ہوجائیں گے.

ا

مریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنی ملازمت کے دوران جو کہا اسے سچ کر کے بھی دکھایا ہر،اخبار ی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو اپنے 3 سالہ دور میں دہشت گردوں کے خلاف معمار ہونے کا واضح کریڈت جاتا ہےاور ان کے فوج کے سربراہ ہونے کے وقت پر پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے.اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں سے ایک شہرمیں انہیوں نے کامیاب آپریشن کیا اور انہوں نے پاکستان کی معیشیت کو مظبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے. اور اس سلسلے میں کسی بھی سیاسی جماعت کے جنگجو ونگزکے خلاف کاروائی کی گئی جس کی وجہ سے کراچی میں امن و امان قائم ہوا.

امریکی اخبار میں یہ بھی لکھا تھا کہ پاکستان مین فوج کے سربراہ سب سے زیادہ طاقتور عہدہ کہلاتا ہے اور جنرل راحیل شریف کی وجہ سے ہی سول اور ملٹری کے تعلقات میں بہتری آئی ہے کیونکہ پاکستان میں کئی مرتبہ مارشل لاءلگنے کی وجہ سے سول حکومتوں اور فوج میں کشیدگی کی ایک تاریخ موجود ہے لیکن جنرل راحیل شریف نے سول ملٹری تعلقات کو بہترین سطح پر لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے.اور ان کی طرف سے مقررہ مدت میں ملازمت سے ریٹائر ہوجانا ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور اس سے پاکستان میں جمہوریت مزید مظبوط ہوگی.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں