2

ان سوشل میڈیا کو فوری بند کیا جائے، احکامات جاری

ان سوشل میڈیا کو فوری بند کیا جائے، احکامات جاری

اسلام آباد (پرائم نیوز) نیکٹا نے کالعدم تنظیموں کی الیکٹرانک میڈیا پر پیغام رسانی کو روکنے کیلیئے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا ہے. رپورٹ کے مطابق کالعدم قرار دی گئی خطرناک اور دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے سوشل میڈیا کے استعمال سے لوگوں کو گمراہ کرنے اور شدت پسندی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس وجہ سے نیکٹا کی طرف سے نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے. نیکٹا نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ کالعدم قرار دی گئی تمام تنظیمیں اور ان کی پیغام رسانی کو فوری طور پر روکا جائے اور ان تنظیموں کی طرف سے استعمال کرنے اور میڈیا اکاؤنٹس کو فوری بند کرنے کے اقدامات کیے جائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں