1

خانہ کعبہ کی توہین کرنے والا بھارتی گستاخ بلآخر پکڑاگیا

خانہ کعبہ کی توہین کرنے والا بھارتی گستاخ بلآخر پکڑاگیا

ریاض (پرائم نیوز) سعودی دارالحکومت میں سیکیورٹی حکام نے ایک بھارتی شہری کو کعبہ کی توہین کرنے کی وجہ سے گرفتارکرلیا.بروز منگل عرب میڈیا کے مطابق ایک ہندوستانی شہری نے فیس بک پر خانہ کعبہ سے متعلق نازیبا جملے لکھے تھے .وہ 40 سالہ بھارتی شہری زراعت کے شعبے سے منسلک تھا .اس نے خانہ کعبہ کی تصویر پربدھاکی تصویر لگا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا.اور اس ملزم کو زراعتی الجمامہ شہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا ہو سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں