01

پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کیلئے تقریب کہاں منعقد ہو گی؟ جنرل راحیل شریف اپنی ’چھڑی‘ کس کے ہاتھ میں دیں گے؟

پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کیلئے تقریب کہاں منعقد ہو گی؟ جنرل راحیل شریف اپنی ’چھڑی‘ کس کے ہاتھ میں دیں گے؟

راولپنڈی ( پرائم نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار کی تبدیلی کیلئے تقریب کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے. نئے آرمی چیف کیلئے تقریب 29 نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہو گی. تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے نئے سپہ سالار کی تبدیلی کیلئے تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نئے آرمی چیف کی تقریب 29 نومبر کی صبح جنرل ہیڈ کوارٹر سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی. نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری کریں گے اور سبکدوش ہونے والے سپہ سالار نئے سپہ سالار کو چھڑی سونپیں گے.

دوسری طرف سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا تین سالہ جو دور رہا ہے اس میں انتہائی تلاطم رہا ہے. ان کے دور میں سیاسی اور سیگر بحران بھی بہت زیادہ تھے لیکن وہ جاتے جاتے بھی پر سکون معاملات نہیں چھوڑ کر جا رہے بلکہ حالات اب بھی ہت خراب ہیں. اگر راحیل شریف دو تین مہینے اور رہ جاتے تو پاکستان میں ایسی صورتحال بن گئی تھی کہ سسٹم اور دوسرا خرب عضب آپریشن، نیشنل ایکشن پلان ایک ساتھ چلتا نظر نہیں آتا تھا. اس صورت میں جمہوری عمل بھی صحیح چلتا نظر نہیں آتا تھا. پنجاب بار بار آپریشن کا عسکری اداروں کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے لیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہ دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں