04

حکومت سب کچھ خرید لے، میرا کیا کریں‌گے..؟ مجھے گولی مروا دیں یا… سینئر اینکر پرسن نے یہ کیا اعلان کر دیا؟

حکومت سب کچھ خرید لے، میرا کیا کریں‌گے..؟ مجھے گولی مروا دیں یا… سینئر اینکر پرسن نے یہ کیا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ نواز شریف 90-99 فیصد میڈیا کو بھی خرید لیں تو مسئلہ یہ ہے کہ میرا کیا کریں گے؟

مجھے یا تو سر پر آ کر گولی مار دیں، میں اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا مجھ پر بین لگوا دیں یا جو مرضی کر لیں، ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میرے ایک جملے سے صرف گمان ہوا تھا اور مجھے 45 دن کیلئے بین کر دیا گیا تھا. جنہوں نے گالیاں دیں اور ٹھونک بجا کر بہت سی باتیں کیں وہ ٹی وی پر بھی بیٹھے اور سیریں بھی کر رہے ہیں. میں کہتا رہ گیا کہ مجھے غلط سمجھا جا رہا ہے اور میں نے بات نہیں کی جیسے سمجھی جا رہی ہے، میں نے معافی مانگ لی لیکن مجھے بین کر دیا گیا. ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کوئی جو مرضی کر لے، اب آپریشن دبڑ دھوس کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے اور یہ پہلے سے زیادہ سخت ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں