1

پی آئی اے کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

پی آئی اے کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی

کراچی ( پرائم نیوز) پی آئی اے نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے اس ماہ 11 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے. جاری کردہ بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے اس ماہ 11 اضافی پروازیں چلائے گی جو 21 سے 30 نومبر کے درمیان کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے روانہ ہوں گی. پی آئی اے نومبر کے آغاز سے جدہ کیلئے 4 ہفتہ وار اضافی پروازیں شروع کر چکی ہے جس کے بعد جدہ کیلئے پی آئی اے کی معمول کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے. ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ائر لائن کے شعبہ مارکیٹنگ کی طرف سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے عمرہ سیزن کے دوران مزید اضافی پروازیں چلانے کیلئے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت بھی طلب کر لی ہے. ان کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کیلئے پروازوں میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا پی آئی اے کا اولین فریضہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں