04

اہم خبر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کےبعداہم تحقیقات

اہم خبر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کےبعداہم تحقیقات

لندن (پرائم نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ پانامہ پیپرز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تبدیلی سے متنازعہ خبر کی تحقیقات بند نہیں ہو گی۔ سیکیورٹی لیک کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نہ ہوتا تو نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں اور پاؤں سے بھی لوٹتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور عمران خان چوروں کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ پانامہ پیپرز کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا۔ شیخ رشید نے تیسری شادی کو عمران خان کا حق قرار دے دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مولانا فضل الرحمن پر بھی شدید تنقید کی اور کہا اسلام سے زیادہ اسلام آباد فضل الرحمان کی ترجیح ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں