1

’’پاکسانیوں کیلئے شاندار خبر‘‘ امریکہ نے پاکستان کیلئے زبردست اعلان کر دیا

’’پاکسانیوں کیلئے شاندار خبر‘‘ امریکہ نے پاکستان کیلئے زبردست اعلان کر دیا

کراچی ( پرائم نیوز) امریکہ نے سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ 106 اسکولوں کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فراہم کر دیے ہیں. پہلے مرحلے میں سندھ کے شہر روہڑی میں اسکول تعمیر کیا گیا ہے. سندھ حکومت کے ترجمان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ 106 اسکولوں کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز فراہم کیے ہیں. جس سے پہلے مرحلے میں سندھ کے شہر روہڑی میں اسکول تعمیر کیا گیا ہے جس میں مفت تعلیم کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت پسماندہ علاقوں کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. سندھ حکومت نے حال ہی میں اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ ممکن انرولمنٹ کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی ایمر جنسی نافذ کر دی ہے.

خیال رہے کہ پچھلے ماہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے اور صوبائی حکومت پرائمری سے لے کر یونیورسٹی سطح تک تعلیمی معیار بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں