1

افسوسناک خبر،سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا

افسوسناک خبر،سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں.4 سالوں میں سعودی عرب میں 7 ہزار چھ سوباسٹھ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے.بروز پیر وزارت کارجہ کے مطابق سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہےاور اس سلسلے میں قیدیوں کی فہرستیں بھی بنا لی گئی ہیں.

اور قانونی مدد کے لیے اقدامات کا آغاز بھی جاری ہے.سعودی عرب کے شہر جدّہ میں 4050 ،ریاض میں 3612 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جدّہ میں سب سے زیادہ پاکستانی2013 میں 1001 کے قریب گرفتار کیے گئے.جبکہ ریاض میں اسی سال میں 1016 پاکستنیوں کو گرفتار کرلیاگیاہے. کہا جارہاہے کہ پاکستانی مختلف قسم کے مقدمات میں گرفتار ہوئے ہیں.زبان سے ناواقفیت ہونے کی وجہ سے پاکسوتی شدید مشکلات کا شکار ہیں.دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں کی قانونی مدد کے لیے ٹرانسلیٹرزکی مدد پر بھی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں