1

اگر حالات میں بہتری چاہتے ہو تو یہ کام کرلو،آصف زرداری نے شریف حکومت سے ناقابل یقین مطالبہ کرڈالا

اگر حالات میں بہتری چاہتے ہو تو یہ کام کرلو،آصف زرداری نے شریف حکومت سے ناقابل یقین مطالبہ کرڈالا

کراچی (پرائم نیوز) سابق صدراور پی پی کے شریک آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایک سال کے لیے پنجاب کا بجٹ میرے حوالے کریں اور سندھ کا بجٹ پنجاب کو دیں تومیں آپ کے سندھ کو پنجاب سے زیادہ بہتر بنادوں گا.

رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی انٹرویو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا چین کے ساتھ کراچی کا کچرہ صاف کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے اور وہ بہت ہی کم ریٹ پر ہوا ہے.لہذا جلد ہی کراچی کا کچرہ صاف کر دیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں چینی زبان یونیورسٹیوں اور دوسرے اداروں میں سکھائی جا رہی ہے اور طالب علم چینی زبان سیکھ کر نکل رہے ہیں.ان کا مزید کہناتھا کہ جب ہم نے چین سے عطاء آباد لیک کی 500ملین ڈالر کی گرانٹ روڈ لنک ٹھیک کرنے کا کام شروع کیا تھا تب ہی ہم نے سی پیک کی بنیاد بھی رکھی تھی اور یہ اس کی دوسری کڑی تھی جب گوادر کو ہم نے ملایا.انہوں نے کہا ہم نے نہ صرف چین کے ساتھ بلکہ ترکی، سری لنکا اور ایران کے ساتھ بھی معاہدے کیے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں