1111

نئے آرمی چیف کے تقرر سے متعلق اہم ترین خبر سامنے آگئی

نئے آرمی چیف کے تقرر سے متعلق اہم ترین خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28 نومبر سے اپنے عہدے سے ریٹائرہورہے ہیں اور نواز شریف کی حکومت کی طرف سے نئر آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک کیے جانے کی امید ہے.نئے آرمی چیف کے بارے میں زرائع نے دعوٰی کیا کہ جنرل راحیل شریف کے عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ جنرل اشفاق کیانی کو دیا جائے گا.

جنرل راحیل شریف نےنواز شریف سے ملاقات کی اور اس دوران اس نام پر اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں .لیکن ابھی تک وزیر اعظم کی جانب سے اس اہم تعیناتی کے بارے میں مشاورت جاری ہے.خیال رہے کہ زرائع کے مطابق نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 4 نام سامنے آئے اور ان میں محمود حیات، اشفاق ندیم. جاوید اقبال رمدے اور قمر جاوید باجوہ شامل ہیں. اور ان ناموں میں سے اشفاق ندیم کو آرمی چیف بنانے کا امکان سب سے زیادہ ہے.لیفینینٹ جنرل اشفاق ندیم کا تعلق چکوال سے ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں