02

فیس بُک استعمال کرنے سے پہلے جان لیں، کہیں آپ کو کہ ساتھ بھی ایسا نہ ہو جائے

فیس بُک استعمال کرنے سے پہلے جان لیں، کہیں آپ کو کہ ساتھ بھی ایسا نہ ہو جائے

سلیکان ویلی (پرائم نیوز) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی عالمی ویب سائٹ فیس بُک پر گزشتہ روز اس وقت دلچسپ لیکن تکلیف دہ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب اس میں آنے والی ایک خرابی نے کروڑوں زندہ صارفین کو نہ صرف مردہ قرار دے دیا بلکہ ان کی پروفائلز پر یادگاری بینر بھی پوسٹ کردیا۔یہ یادگاری بینر اُن لوگوں کی فیس بُک پروفائلز کےلئے تیار کیا گیا تھا جو اس دنیا میں نہ رہے ہوں، تاکہ ان مرحومین کے احباب فیس بُک استعمال کرتے ہوئے ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس، پوسٹوں اور شیئرز کے توسط سے انہیں یاد رکھ سکیں۔ البتہ اس یادگاری بینر کی خودکار پوسٹنگ سے متعلق پروگرام میں ایک خرابی واقع ہوگئی جس کے نتیجے میں یہ چند گھنٹوں کے دوران کروڑوں صارفین کی پروفائلز میں پوسٹ ہوگیا۔ اس خرابی نے فیس بُک کے بانی، مارک زکربرگ کو بھی نہیں بخشا اور ان کی پروفائل میں بھی خود بخود یہ یادگاری بینر ظاہر ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں