1

شہدائے کربلا کی مجلس میں دھماکہ ہوگیا، درد ناک شہادتیں

شہدائے کربلا کی مجلس میں دھماکہ ہوگیا، درد ناک شہادتیں

کابل (پرائم نیوز) افغانستان کے دارالحکومت مین ایک مسجد میں شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے منعقد شدہ ماتمی مجلس کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے. غیر ملکی رساں کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی مجلس میں شامل تھے.خودکش حملے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے. کابل کے سینیئر پولیس اہلکار فریدون عبیدی نے واقعے کی تصدیق کی اور ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا اور شہر بھر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے.خیال رہے کہ اسی سال اوائل میں بھی اسی طرح کابل کی نوعیت کے دھماکے ہوئے تھے اور ان سب دھماکوں کی زمہ داری داعش نے قبول کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں