01

کیا آپ بتا سکتے ہیں؟پاکستان کے کس علاقے کو امرود کا شہر کہا جاتا ہے

کیا آپ بتا سکتے ہیں؟پاکستان کے کس علاقے کو امرود کا شہر کہا جاتا ہے

شیخوپورہ(پرائم نیوز) پاکستان میں ایک ایسا شہر بھی ہے جسے انتظامیہ نے امرودوں کا شہر قرار دے دیا ہے، آخر کون سا شہر ہے ۔شیخوپورہ کے علاقے شرقپورشریف کے امرود ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں،اسے امرودوں کا شہر اس لیے کہا جاتا ہے کہ جہاں کا امرود سب سے اچھا ہے۔جہاں کی چھوٹی صراحی ، بڑی صراحی اور سدا بہار صحرائی گولہ اوردیگر اقسام ملک بھر میں مشہور ہیں اور ان کا ذائقہ بھی بہت عمدہ ہیں اور بغیر بیجوں والے امرود کی تو کیا ہی کہنے ہیں۔حد نگاہ تک پھیلے خوبصورت باغات کو دیکھنے اور امرود خریدنے لوگ دور دور سے آتے ہیں،یہ پھل ہزاروں افراد کیلئے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شرقپور کو باقاعدہ طور پر امرودوں کا شہر قرار دیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں