0

گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی ،اہم ترین اعلان ہوگیا

گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی ،اہم ترین اعلان ہوگیا

کراچی (پرائم نیوز) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے آنے اور ان کے نیک خواہشات کے اظہار پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں.اور جلد ھی اپنی آئینی زمہ داریاں سنبھالوں گا. صدر مملکت ممنون حسین نے پیر کے دن گورنر سندھ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی. اس کے بعد دونوں رہنماوؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی .صدر مملکت کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی صحت میں بہتری خوشی کی بات ہے وہ جلد ہی صحت یابی کے بعد اپنے تمام کام اور منصبے کے فرائض سنبھالیں گے.جبکہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے آنے اور ان کے نیک خواہشات کے اظہار پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں.اور جلد ھی اپنی آئینی زمہ داریاں سنبھالوں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں