1

آئی سی سی نے مصباح الحق کو بڑی سزا سنا دی.. آخر وجہ کیا بنی؟

آئی سی سی نے مصباح الحق کو بڑی سزا سنا دی.. آخر وجہ کیا بنی؟

کرائسٹ چرچ (پرائم نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کیلئے معطل کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں عدم شرکت یقینی ہو گئی ہے. نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ اور سلو اوور ریٹ کی وجہ سے مصباح الحق کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا ہے اور پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے. مصباح الحق کی پابندی کا اطلاق ہملٹن ٹیسٹ سے ہو گا.

خیال رہے کہ مصباح الحق سسر کی وفات کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ میچ سے پہلے ہی واپس نیوزی لینڈ چلے جائیں گے اور ٹیم میں شامل ہوں گے لیکن اب نیوزی لینڈ واپس پہنچ جانے کی صورت میں بھی وہ دوسرے میچ میں شریک نہیں ہو سکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں