03

’’الوداع ‘‘ جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ سے قبل بھارت کو زبردست دھچکا

’’الوداع ‘‘ جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ سے قبل بھارت کو زبردست دھچکا

لاہور/ راولپنڈی ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے، آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کا قیام آسان نہیں تھا. قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم سے کامیابیاں ملیں. پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اپنی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ لاہور سے شروع کر دیا گیا ہے اسکے بعد وہ کراچی، کوئٹہ اور پشاور کا دورہ بھی کریں گے.

آرمی چیف کا لاہور گیریژن پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں امن اور استحکام آسان نہیں تھا. قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم سے کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہادر قوم ہے ہم ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں. انہوں نے کہا کہ کوئی بھول کر بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہ دیکھے. ان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن و استحکام دیکھنے کو ملا ہے. دنیا کی زبردست فوج کی کمان کرنا میرے لئے فخر کا باعث ہے. آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں فوج اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقاتیں کیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں