1

’’چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا‘‘ پاکستان کو تحفے میں ایسا کیا ہتھیار دے دیا کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے

’’چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا‘‘ پاکستان کو تحفے میں ایسا کیا ہتھیار دے دیا کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان اس وقت دشمنوں کے شکنجے میں پھنس کر رہ گیاہے اور اللہ پاک کی مہربانی یہ ہے کہ پاکستان کو چین جیسا ملک ملا ہے جو ہرمصیبت میں پاکستان کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے. تازہ ترین رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سرحد کی حفاظت کیلئے انتہائی اہم اقدام اٹھا لیاہے جس پر بھارت کے ہوش اڑ گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ پاکستان راجھستان سے جڑی سرحد پر نگرانی کیلئے دور تک نظر رکھنے والے انتہائی موثر کیمرے نصب کر رہا ہے اور یہ کیمرے بھارتی چوکیوں کے سامنے لگائے جا رہے ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایف سی نے اس کے متعلق پاکستان رینجرز سے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے. پاکستان کی طرف سے سرحد پر 15، 15 فٹ اونچے پول لگائے گئے ہیں جن پر چین میں تیار کیے جانے واکے کیمرے نصب کیے جائیں گے جو کہ انتہائی دور تک نگرانی کر سکتے ہیں بلکہ بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں. بھارتی میڈیا میں پاکستان کے اس اقدام نے ہلچل مچا دی ہے اور انہوں نے اسے غیر قانونی قرار دینا شروع کر دیاہے، کہتے ہیں کہ سرحد کے پانچ سو کلو میٹر کے اندر کچھ بھی نصب کرنا غیر قانونی ہے.

خیال رہے کہ کہ خطے میں بھارت کے بغیر نئی صف بندیاں کی جا رہی ہیں اور اسکا تازہ ترین مظہر اگلے مہینے ماسکو میں ہونے والا پاکستان، چین اور روس کا مشترکہ اجلاس ہے. ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق افغانستان سمیت دیگر معاملات پر تینوں ممالک کا اجلاس ہو رہا ہے جبکہ مخصوص علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں سے پاکستان، روسی اور چین تینوں کو خطرات لاحق ہیں. ذرائع نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نیو یارک میں افغانستان، بھارت اور امریکا نے پہلے سہ فریقی اجلاس کی یاد دہانی کرتے ہوئے کہا کہ نئی پیشترفت (مجوزہ سہ ملکی ماسکو اجلاس) کو اس سے الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں