1

نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے… آرٹیکل 62 کے تحت نااہل ہونے جا رہے ہیں، سابق چیف جسٹس کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے… آرٹیکل 62 کے تحت نااہل ہونے جا رہے ہیں، سابق چیف جسٹس کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ و سابق سینئر جج سپریم کورٹ آف پاکستان وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ثبوتوں کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں ہے. جو چیزیں موجود ہیں ان کی بنیاد سپریم کورٹ فیصلہ دے سکتی ہے. جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق جو جھوٹ بولے گئے ہیں اور جو پارلیمنٹ میں کہا گیا ہے اس کی بنیاد پر بھی فیصلہ ہو سکتا ہے اور اسی بنیاد پر نواز شریف کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہو گیا ہے. سابق جج نے کہا ہے کہ لندن میں موجود جائیداد نواز شریف کی ہے اور اگر وہ اس کی خریدو فروخت کا ذریعہ سامنے نہیں لاتے تو وہ صادق اور امین نہیں ہیں اس لئے نواز شریف اگر صادق اور امین نہیں ہیں تو وہ آئین کے آرٹیکل کے تحت نا اہل ہونے جا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں