05

الوداع آرمی چیف الوداع… جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ تاریخ قریب آتے ہی کونسا کام شروع کر دیا؟

الوداع آرمی چیف الوداع… جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ تاریخ قریب آتے ہی کونسا کام شروع کر دیا؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کی تاریخ نزدیک آتے ہی الوادعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 28 نومبر کو ریٹائرڈ ہونے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں. آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس سلسلے میں الوداعی ملاقاتیں شروع کر چکے ہیں. آرمی چیف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز لاہور سے کیا. آرمی چیف نے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا. اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام آسان نہیں تھا. ہمیں مشترکہ کاوشوں اور قومی عزائم سے کامیابیاں ملیں.
خیال رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 28 نومبر کو پوری ہو رہی ہے اور 29 نومبر کو مکمل طور پر اپنے عہدے سے ریٹائرز ہو چکے ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں