1

معروف مسلمان اداکار کو گرفتار کر لیا گیا… وجہ انتہائی شرمناک

معروف مسلمان اداکار کو گرفتار کر لیا گیا… وجہ انتہائی شرمناک

ممبئی ( پرائم نیوز) ممبئی پولیس نے ایک ماڈل فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے کے الزام میں بھارتی اداکار اعجاز خان کو گرفتار کر لیا ہے. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلیٹی شوبگ باس میں اپنی متنازع حرکتوں سے شہرت پانے والے اداکار اعجاز خان بری طرح قانون کے شکنجے میں پھنس گئے ہیں.

ممبئی پولیس نے نہ صرف انھیں گرفتار کیا بلکہ خاتون کی شکایت پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے. اداکار اعجاز خان ایک 25 سالہ ماڈل ایشوریا چوبے کو مبینہ طور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر فحش پیغامات اور تصاویر بھیجتے تھے. پولیس نے خاتون کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے اعجاز خان کو گرفتار کرکے تعزیرات بند کی دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے. تاہم انھیں تھانے میں رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.. دوسری طرف اعجاز خان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سازش قرار دے دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں