1

ریسکیو 1122 کا زمانہ ہوا پرانا… وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسی ایمر جنسی سروس کی منظوری دے دی جو ان جگہوں پر بھی پہنچ جائے جہاں گاڑیوں کا جانا مشکل

ریسکیو 1122 کا زمانہ ہوا پرانا… وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسی ایمر جنسی سروس کی منظوری دے دی جو ان جگہوں پر بھی پہنچ جائے جہاں گاڑیوں کا جانا مشکل

لاہور ( پرائم نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں کیلئے (موٹر بائیک ایمبولینس سروس) کی منظوری دے دی ہے. وزیر اعلیٰ نے صوبائی دارلحکومت لاہور کیلئے 100 موٹر بائیکس پر مشتمل ایمبولینس سروس جبکہ گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی کیلئے 50، 50 موٹر سائکل پر مشتمل ایمبولینس سروس لانچ کرنے کی منظوری دے دی ہے. ابتدائی معلومات کے مطابق اس سکیم کو لانچ کرنے کا مقصد تنگ اور دشوار گزار علاقوں میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں زخمیوں کو بر وقت وہاں سے نکالا جا سکے جہاں ایمبولینس کا پہنچنا کافی مشکل ہوتا ہے. عہدیدار نے کہا کہ موٹر بائیکس تنگ گلیوں اور چھوٹی سڑکوں اور مضافاتی علاقوں تک باآسانی پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے. موٹر بائیک ایمبولینس کے ساتھ دویشہ وار امدادی کارکن موجود ہوں گے جو تمام طبی آلات سے لیس ہوں گے تاکہ فوری امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں