01

کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ افسوناک خبر

کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ افسوناک خبر

کراچی (پرائم نیوز) کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد پر مبینہ تشدد کے سلسلے میں وزیراعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم نے بچے کے والد سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے طالب علم کے والد محمد راشد سے واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ کی اور محمد احمد کی میڈیکل رپورٹس کا معائنہ بھی کیا۔کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں طالب علم پر مبینہ تشدد کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عبدالغفار قبولی نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے دس ماہ پہلے میرے بیٹے ابرار نے کالج میں تشدد کے باعث خودکشی کی تھی۔ پرنسپل سے بات کی تو انہوں نے سب ٹھیک ہے کا کہہ دیا، میرے بیٹے سے پہلے محمد عمر نامی کیڈٹ نے بھی خودکشی کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں