1

’’یا اللہ مدد‘‘ پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، کلمہ طیبہ کا ورد جاری

’’یا اللہ مدد‘‘ پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، کلمہ طیبہ کا ورد جاری

اسلام‌ آباد ( پرائم نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. ریکٹر سکیل میں زلزلے کی شدت 9-3 اور سطح زمین سے گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے. زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا. تفصیلات کے مطابق پیر کے دن بلوچستان میں کوئٹہ، پشین، تربت، خصدار، گوادر سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے اور اپنے گھروں، دفاتر اور سکولوں سے نکل کر باہر کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے. زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی. ملی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سیکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 9-3 تھی اور گہرائی زمین سے 25 کلومیٹر تھی. زلزلے کا مرکز کوئٹہ کا شمالی علاقہ جات تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں