1

حکومت پاکستان کی طرف سے قطری شہزادے کو ایسے انعام سے نوازا گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

حکومت پاکستان کی طرف سے قطری شہزادے کو ایسے انعام سے نوازا گیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وفاقی حکومت نے ہجرت کر کے آنے والے نایاب پرندے (ہوابار بسٹرڈ) کے شکار کیلئے قطری شہزادے حماد بن بن جاسم جابر الثانی سمیت دیگر افراد کو خصوصی اجازت نامے جاری کر دیے. مقامی اخبار کے مطابق پنجاب میں شکار کے موسم 2016-17 کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کر دیے گئے ہیں حالانکہ یہ پرندہ عالمی تحفظ کی فہرست میں ہے.

ذرائع کے مطابق شہزادہ حماد کے شکار کیلئے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں اور انہیں 10 دن میں 100 پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے. یہ پہلی بار نہیں کہ جب خصوصی اجازت نامہ قطری شہزادے کو جاری کیا گیا ہو.

خیال رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق شریف خاندان کو خط دینے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم نیب کے مطابق چیئرمین سیلف الرحمان کے پاکستان میں بزنس پارٹنر نکلے. دونوں کے درمیان ہونے والا کاروباری معاہدہ بھی منظر عام پر آ گیا ہے. ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی Reco قطری شہزادے حمد بن جاسم کی ملکیت ہے. ریڈکو سے منسلک ریڈکو ٹیکسٹائل کے معاملات سیف الرحمان اور انکا خاندان چلا رہا ہے. ریڈ کو کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی شہزاد بن جاسم کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں. پورٹ قاسم کے مختلف منصوبوں میں شامل البرکتہ کمپنی بھی قطری شہزادے کی ملکیت ہے. وزیر اعظم کے تنیوں بچوں نے سپریم کورٹ میں ایک نئی مشترکہ درخواست بھی دائر کر دی ہے. جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عامیانہ الزامات لگائے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں