1

فیس بک کے بانی نے دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ کرنے کیلئے نئے پلان کا اعلان کر دیا

فیس بک کے بانی نے دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ کرنے کیلئے نئے پلان کا اعلان کر دیا

پیرو (پرائم نیوز) فیس بک کےبانی مارک زوکر برگ نے پیرو کانفرنس میں کہا کہ انٹرنیٹ، آبادی کے گروپس کو غربت کے گرداب سے باہر نکالنے ، عالمی سطح پر صحت کا معیاد بلند کرنے اور دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے.

فیس بک کے سربراہ مارک زوکر برگ نے عالمی راہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملانے کیلئے انٹرنیٹ پر سرمایہ کاری کریں. دنیا کے کروڑوں لوگوں سے مربوط کرنے والی ویب سائٹ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار پیرو میں بین الاقوامی سربراہی کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران کیا. زوکر برگ نے ایشیا اور بحر الکاہل ملکوں کے اقتصادی فورم سے پی ای سی کے اجلاس سے پہلے اپنی تقریر میں کہا کہ انٹرنیٹ، آبادی کے گروپس کو غربت کے گرداب سے باہر نکالنے، عالمی سطح پر صحت کا معیار بلند کرنے اور دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے. انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ ربط سازی کے اعلامے پر دستخط کریں جس کا اعلان پچھلے سال اقوام متحدہ نے کیا تھا. اس مہم کا مقصد پوری دنیا کو انٹرنیٹ کنکنش مہیا کرنا ہے.

زوکر برگ نے یہ تقریر اس موقع پر کی جب امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخابات کے دوران فیس بک کے کردار پر کڑی نکتہ چینی ہو رہی ہے. ناقدین نے کہا ہے کہ اس اہم پلیٹ فارم نے ووٹروں کو حقیقی مسائل سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کچھ خاص نہیں کیا اور جھوٹی خبروں کو بھی روکنے میں ناکام رہاہے. زوکر برگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی جھوٹی خبروں کی تشہیر کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے. امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ناقدین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران فیس بک پر بڑی تعداد میں ایسی جھوٹی خبریں شیئر کی گئی تھیں جس سے ٹرمپ کے جیتنے کی راہ ہموار ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں