1

حکومت کی طرف سے ترک سکولوں کے اساتذہ کو ملک بدری کا حکم… پاکستانی والدین کی ایسی عمدہ قربانی کہ ترک اساتذہ زاروقطار رو پڑے

حکومت کی طرف سے ترک سکولوں کے اساتذہ کو ملک بدری کا حکم… پاکستانی والدین کی ایسی عمدہ قربانی کہ ترک اساتذہ زاروقطار رو پڑے

کوئٹہ ( پرائم نیوز) حکومت نے پاک، ترک سکولوں کے اساتذۃ کو ملک بدری کا حکم دے دیا ہے اور جلد ہی اساتذہ وطن واپس لوٹ جائیں گے لیکن کوئٹہ میں موجود ان سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے پاک، ترک دوستی کی ایک ایسی عمدہ مثال قائم کر دی ہے جو کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موجود ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اساتذۃ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا اور والدین نے تو ان اساتذہ کو اپنی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ قیمت پر اسے بیچنے کی سہولت مہیا کر دی ہے. اس نے کہا ہے کہ وہ اس کے پاس 45 سے 50 ہزار ڈالرز موجود ہیں، ترک اساتذہ اپنی گاڑیاں اسے مہنگے داموں فروخت کریں تا کہ وہ موقع پر ستوں سے بچ سکیں. صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں والدین نے ترک اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی. ایک شخص جو ان اساتذہ کی مدد کرنا چاہتا، نے کہا کہ اس کے پاس 45 سے 50 ہزار ڈالرز ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور والدین نے اپنے تمام زیورات ان اساتذہ کو تحفے میں دے دیے. ترک اساتذہ پاکستانیوں کی رحم دلی اور محبت دیکھ کر زاروقطار رونے لگے لیکن یہ ان کے خوشی کے آنسو تھے جو ان کے چہروں سے جھلک رہی تھی. ایک ترک اساتد تو پاکستانیوں کے پیار نچھاور کئے جانے پر خوشی سے بے ہوش ہو گیا. سالوں تک بغیر کسی لالچ کے پاکستان کی خدمت کرنے والے ان اساتذہ نے بڑے احترام سے تمام والدین کی پیشکشیں لینے سے منع کر دیا اور اس ناقابل فراموش رات کی یادوں کا احترام کیا. تقریب کے مناظر ایسے قابل رشک اور خلوص و محبت سے بھر پور تھے کہ دیکھنے کو زندگی بھر یاد رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں