1

موبائل فون سروس بند رہے گی، اعلان کر دیا گیا

موبائل فون سروس بند رہے گی، اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ، گلگت بلتستان میں مکمل اور خیبر پختونخواہ کے چار اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے. ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پیر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر پورے سندھ اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

سندھ میں موبائل فون سروس دن 12 بجے سے رات 10 بجے تک اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس دن 12 بجے سے رات 6 بجے تک بند رہے گی. خیبر پختونخواہ کے چار اضلاع کوہاٹ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی موبائل فون سروس دن 12 بجے بند کر دی جائے گی. پشاور میں موبائل فون سروس رات 9، ٹانک میں رات 7 بجے اور ڈی آئی خان میں موبائل فون سروس رات 6 بجے بحال کی جائے گی. ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا اور موبائل فون سروس بند کرنے سے متعلق پی ٹی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے. ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کے باقی علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں