1

طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ہلاکتیں

طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ہلاکتیں

ایللکو ( پرائم نیوز) امریکی ریاست نویڈا میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا. طیارے میں سوارتمام 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. امریکی ریاست نویڈا کے شہر ایلکو میں چھوٹا طیارہ دل کے مریض کو ایلکو سے اوٹاہ لے کر جا رہا تھا کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر ایلکو کے پارکنگ لاٹ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے. گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی. ترجمان فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے. امریکن میڈیکل فلائیٹ نے طیارے میں سوار 3 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے. حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں