1

معروف ہدایتکار کرن جوہر نے شادی کر لی.. مگر کس کے ساتھ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

معروف ہدایتکار کرن جوہر نے شادی کر لی.. مگر کس کے ساتھ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

ممبئی (پرائم نیوز) معروف ہدایت کار کرن جوہر نے مشہور کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر شادی کر لی. ہدایت کار کرن جوہر کئی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری اور فلمسازی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور کرن جوہر چھوٹی اسکرین پر بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر چکے ہیں جبکہ معروف فلم ساز ان تک زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکے ہیں جس کے باوجود بھی کنوارے ہیں لیکن کرن جوہر نے اچانک شادی کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے.

مشہور کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے سیٹ پر پہنچے جہاں سیٹ پر ہی انہوں نے سنتوش کا کردار ادا کرنے والے کیکو شردھا کو مالا پہنا کر شادی رچا لی جبکہ شو کے سیٹ پر ہی شادی کی تمام رسومات ادا کی گئیں جس میں شو کی پوری کاسٹ نے شرکت کی تاہم ہدایت کار کی شادی حقیقی نہیں بلکہ شو اسکرپٹ کا حصہ تھی جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی.

خیال رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ نے باکس آفس پر کامیبابی حاصل کر لی ہے جس کی کامیابی کی خوشی میں ہدایتکار شو میں شرکت کی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں