1

اہم خبر،موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

اہم خبر،موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پرائم نیوز) شہلم شہدائے کربلا کے موقے پر سندھ، گلگت بلتستان، اور کے پی کے کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے.رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں 21 نومبر کو چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے وفاقی حکومت کی طرف سے اہم اعلان کیا گیا ہے.سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 21 نومبر کو سندھ، گلگت بلتستان، اور کے پی کے کے 4 اضلاع میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. موبائل فون سروس صبح 12 بجے سے رات 10 بجے تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں