1

شیخ رشید میرے پاس آکر کیا درخواستیں کرتے ہیں؟ ایاز صادق کے چونکا دینے والے بیان نے کھلبلی مچادی

شیخ رشید میرے پاس آکر کیا درخواستیں کرتے ہیں؟ ایاز صادق کے چونکا دینے والے بیان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد (پرائم نیوز) ایاز صادق نے لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے اور دور حاضر میں کچھ لوگ آوازیں لگاتے آرہے ہیں کہ کپتان آرہاہے، ایمپائر آرہاہے. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنا ہے، سی پیک دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے.پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے .2018 تک پاکستان اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوگا.بھارت کشمیر سے نظر ہٹانے کے لیے سرحدوں پر خلاف ورزیاں کرتا پھر رہا ہے.ایاز صادق نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لیے تمام ادارے ایک ساتھ کھڑے ہیں. اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملنے چاہیئں کیونکہ اسکا کام صرف اور صرف قانون سازی کرنا ہے.

ایاز صادق نے شیخ رشید کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید دوغلے آدمی ہیں.اندر کچھ اور باہر کچھ اور کہتے ہیں.وہ میرے کمرے میں آکر جنوبی افریقہ بھیجنے کی درخواست کرتے ہیں .جبکہ میں نے انہیں کبھی بھی تقریر سے نہیں روکا بلکہ ہمیشہ پورا موقع فراہم کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں