2

آخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، فلم انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، فلم انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا

ممبئی (پرائم نیوز) بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کے بھائی اور اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے طلاق کے لیے فیملی کورٹ سے رابطہ کرلیا .ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے پچھلے سال ایک دوسرے سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور اس کے بعد ملائکہ بھی علیحدہ گھر میں رہائش پزیر تھیں.اور ان دونوں کو آپس میں ایک کرنے کے لیے سلمان خان کے ساتھ ساتھ دوسرے بہت سے فلمی ستاروں نے کوششیں کیں لیکن دونوں نے الگ ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارباز خان اور ان کی بیوی نےطلاق کے لیے فیملی کورٹ سے رابطہ کرلیا .اور دونوں نے باہمی رضا مندی کے ساتھ باقاعدہ طور پر فیملی کورٹ میں درخواست بھی جمع کروادی ہے.ان دونوں کی طرف سے درخواست جمع کرنے کے بعد جلد ہی عدالت میں پیشی کاامکان ہے.اس کے بعد دونوں کا 18 سالہ رشتہ ختم ہوجائے گا.جبکہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں