03

پاک فوج کی تیاریاں مکمل، جنرل راحیل شریف نے زبردست اعلان کر دیا

پاک فوج کی تیاریاں مکمل، جنرل راحیل شریف نے زبردست اعلان کر دیا

راولپنڈی (پرائم نیوز) جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ کے لیے بھرپور تیارہیں. پاک فوج سپہ گری اور بہادری کے ورثے اور روایت قابل فخر ہے اور ہم اپنے ہیروز اور ان کی قربانیوں کے جزبے سے متاثر ہوتے ہوئے ہر چیلنج کا مقابلہ کامیابی سے کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی بے مثال سطح کے ساتھ ہم سب سے سخت جان فوج بن چکے ہیں.

آئی ایس پی ر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے بروز ہفتہ کو سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور آرمی اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اپنا سارا دن گزارا.فوجیوں سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کے لیے بھرپور تیارہیں. پاک فوج سپہ گری اور بہادری کے ورثے اور روایت قابل فخر ہے اور ہم اپنے ہیروز اور ان کی قربانیوں کے جذ بے سے متاثر ہوتے ہوئے ہر چیلنج کا مقابلہ کامیابی سے کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی بے مثال سطح کے ساتھ ہم سب سے سخت جان فوج بن چکے ہیں.انہوں نے خصوصی طور پر لائن آف کنٹرول ،ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد پر فوجیوں کی ہمت اور ان کے بلند جزبہ کی بہتر حالت کو سراہا. انہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے بہادری سے مقابلہ کرنے اور عظیم قربانیوں پر شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا. اس سے پہلے سلیمانکی پر پہنچ کر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لاہور لیفٹینینٹ جنرل صادق علی ،کور کمانڈر بہاولپورلیفٹینینٹ جنرل جاوید اقبال اور ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں