1

عمران خان کی تیسری شادی بھی کامیاب ہو گی یا نہیں؟ معروف آسٹرولوجسٹ نے اہم پیشن گوئی کر دی

عمران خان کی تیسری شادی بھی کامیاب ہو گی یا نہیں؟ معروف آسٹرولوجسٹ نے اہم پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے پیشن گوئی کر دی ہے کہ شادی کیلئے عمران خان کی قسمت ساتھ دے رہی ہے، شادی کا لڈو خوشی خوشی کھائیں اس بار ہضم ہونے کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں. نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اچھی خبر سنا دی اور کہا ہے کہ اچھے وقت کی شادی ہے اور اس کے نتائج بھی اچھے ہوں گے. سامعہ خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی شادی میں قسمت ساتھ دے رہی ہے اور اب اچھے وقت کی شادی سے اچھے نتائج بھی دیکھنےکو ملیں گے. سامعہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ سب طے ہو چکا ہو گا اور اب عمران خان یہ لڈو خوشی خوشی کھائیں کیونکہ یہ لڈو ہضم بھی ہو گا.

خیال رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے بعد معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے پیشن گوئی کی تھی کہ ان کی شادی زیادہ دیر تک نہیں چلے گی جو سچ ثابت ہوئی اس طرح عمران خان اور ریحام خان صرف ایک سال ساتھ رہنے کے بعد الگ ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں