12

نواز شریف ملک کے لئے سیکورٹی رسک ہیں، اہم اپوزیشن لیڈر کے بیان نےنئی بحث چھیڑ دی

نواز شریف ملک کے لئے سیکورٹی رسک ہیں، اہم اپوزیشن لیڈر کے بیان نےنئی بحث چھیڑ دی

کشمور(پرائم نیوز) اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کےبطور وزیراعظم ملک کے لیے سیکورٹی رسک ہیں.مزید معلومات کے مطابق کشمور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ملک میں ویزاعظم ہوتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات میں اضافہ ہوا ہے. اور نواز شریف نے عوام سے جو وعدےکیے ایک بھی پورا نہیں کیا نوازشریف کے وزیراعظم کے ہوتے ہوئے ملکی سیکورٹی پر خطرات میں اضافہ ہورہا ہے جس پر تشویش ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں